8 اکتوبر، 2023، 3:43 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85251764
T T
0 Persons

لیبلز

مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں  صیہونی سیاحوں کی ہلاکت

تہران - ارنا – مصر کے شہر اسکندریہ میں صیہونی سیاحوں پرفائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بعض میڈیا ذرائع نے 7 اور بعض نے 6 بتائي ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کےمطابق مصر کی حکومت نے اس حملے میں دو صیہونی سیاحوں کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق  کی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے ایک سیکورٹی ذریعہ نے بتایا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے اپنے ذراتی اسلحے سے  صیہونی سیاحوں پر فائرنگ کردی  جس میں دو صیہونی ہلاک ہوگئے ۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے نامہ نگار نے اعلان کیا ہے کہ  مصر کے شہر اسکندریہ میں صیہونی سیاحوں کی بس پر حملہ کیا گیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ میں 6 صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹوں ميں ہلاک ہونے والے صیہونی سیاحوں کی تعداد 7 بتائي گئی ہے

 صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیق کی جارہی ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کرنے والا مصری  پولیس کا اہلکار گرفتار کرلیا گیا ہے

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .